Khwab Mein Namaz Parhna Ki Tabeer

Saad Ali
0

Khwab Mein Namaz Parhna

Dosto Hum Ne is Article mein Khawab Mein Namaz perhna Ki Tabeero Ke Bare Mein Btaya he.


Hazrat Ibne Sireen R.A Ne Farmaya he Egr Koi Khawab Mein Dekhy Ke Namaz Mashrik Ke Terf  Perhta he  to Daleel he ke Hajj Ko Jiy Ga. Or Egr Hajj Ka Mehal Nehi he to Is ka Milan Eisaio(عسائیوں) Ke Terf Ho Ga.


Or Egr Dekhy Ke Magrib Ke Tarf Namaz Perhta He or Is Ka Mail Qibla Ke Terf He to Daleel he ke Deen Islam Ko Passy Pusht Daly Ga.


Or Egr Dekhy Ke Rasty Mein Namaz Perhta he Or Is Ke Pusht Kibla Ke Terf he To Daleel He ke Is Ke Mout Qareeb Aye He Or Isy Toba Kerni Chahiy.


Or Egr Dekhy Ke Namaz Parhi he Or Qibla Ke Terf Ka Pata Nehi he To Daleel He ke Rahe Deen Mein Hairaan Ho ga.


Or Egr Namaz Qibla Ke Terf Perhy To Daleel He Ke Rahe Deen Mein Mustaqeem Ho Ga.



نماز : حضرت ابن سیرین ﷺنے فرمایا ہے ۔اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جاۓ گا ۔ اور اگر حج کا محل  نہیں ہے تو اس کا میلان عسائیوں کی طرف ہوگا۔


اوراگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میل قبلہ کی طرف ہے تو دلیل ہے کہ دین اسلام کو پس پشت ڈالے گا ۔


 اوراگر دیکھے کہ راستے میں نماز پڑھتا ہے اور اس کی پشت قبلہ کی طرف ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے ۔ اس کو تو بہ کرنی چاہئے ۔


اوراگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے اور قبلہ کی طرف کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہوگا ۔ 


اوراگرنماز قبلہ کی طرف پڑھے تو دلیل ہے کہ راہ د ین میں مستقیم ہوگا ۔ 



Hazrat Ibraheem Karmani R.A Ne Farmaya he Egr Dekhy Ke Kisi Qoum Ke Amamat Kerata he To Daleel He ke Jis Qadir Miqdaar He utni Jammat Per Srdari Kery Ga.


Or Egr Dekhy Ke Namaz Ka Waqat Guzara He Or is ne koi pakiza Jagha Nehi Pai he  Ke Namaz Perh Sky To Daleel he ke is ka Kaam Mushkil se pora ho ga.


Or Egr Dekhy Ke Namaz Tori he ya Namaz Perhi he Ya Bina Wazoo Perhi he to Daleel he ke Jiss Matlab mein he Vo Pora Ho Ga. Or Egr Dekhy ke is ne Masjid mein Ya Mudaris Mein Imamat Kerai he to Daleelhe ke is Mulk ka Badshah Is ka TabieDaar ho ga Or Egr Is Ke Khilaf Dekhy to Taweel be Khilaf Ho ge.


Or Egr Dekhy Ke Namaz Mein Rakou Or Sajoud Pori Terha Se Baja Lia he To Daleel he ke is ka Deen Or Dunya ka kaam Naik ho ga.



حضرت ابراہیم کرمانی ﷺ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کرا تا ہے تو دلیل ہے کہ جس قد رمقتدی ہیں ۔اتنی جماعت پر سرداری کرے گا ۔


 اوراگر دیکھے کہ نماز کا وقت گز را ہے اوراس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے پورا ہوگا۔


 اوراگر دیکھے کہ نماز توڑی ہے یا نماز پڑھی ہے یا بے وضو پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ پورا ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں یا مدرسے میں امامت کرائی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابعدارا ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے ۔


اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح سے بجا لایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا کام نیک ہوگا



Hazrat Jabir Magrabi R.A Ne Farmya Egr Khawab Mein Dekhy Ke Namaz Paishin Waqat Per Guzari he or Asman Roshan Or pakiza he To Daleel he ke Haq Tallah Ke Terf se is ke Mratb Buland ho gy.


Or Egr Khawab Mein Asman Teera Or Obra Yani Ganda wala he to Gum o Andh per Daleel he.


Or Egr Khawab Mein Dekhy ke Is Ne Namaz Perhi he to Daleel he ke is ke Umeed Pori Ho Ge. Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Is Ne Shaam ke Farz Perhy he to Daleel he ke Apne Ahl-o-Ayall se Muamla kery or in se Shaad or Khush ho ga.



  حضرت جابر مغربی ﷺنے فرمایاہ ۔ اگر دیکھے کہ نماز پیشن وقت پرگزاری ہے اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالی کی طرف سے اس کے مراتب بلند ہوں گے ۔


 اور اگر آسمان تیرہ اورابر والا ہےتو غم واندوہ پر دلیل ہے ۔


 اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے اہل وعیال سے معاملہ کرے اوران سے شاداورخوش ہوگا ۔



Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Subha Ke Namaz Guzari he to Daleel he ke Saffar ko Jiy Ga. Or Egr Orat Ye Khawab Dekhy to Os ko Haiz Aye ge.


Or Egr Khawab Mein Bina Wazo Namaz Perhy to Daleel he ke Bimaar ho ga or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Namaz Ishah Ke Farz Perhy he To Daleel he ke Amman Mein Ho ga or Dushman per Fatah Paye ga.


Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Baagh Mein Namaz Perhi he To Daleel He ke Gunah Se Toba Kery Ga. Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Kashti Mein Namaz Perhi He To Daleel he Ke is Ka Qarz Otry Ga Or Egr Dekhy Ke Namaz Ke Jagha Per Na Tha Or Namaz Perhi he To Daleel He Ke Mufsaad Or Badqaar ho Ga.



 اوراگر دیکھے کہ صبح کی نماز گزاری ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جاۓ گا ۔اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اس کو حیض آۓ گا ۔


 اور اگر بے وضونماز پڑھے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا ۔ اور اگر نماز عشاء کے فرض پڑھے تو دلیل ہے کہ امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔


 اوراگر دیکھے کہ باغ میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کشتی میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا قرض اترے گا۔ اوراگر دیکھے کہ نماز کی جگہ پرنہ تھا اورنماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ مفسد اور بد کار ہوگا ۔



Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Namaz Perh Ker Jungle Ko Chala Gia he to Daleel he Rasool Allah Sallallaho alihe wasalim Ke Qabar Mubarak Ke Zyarat Kery Ga. Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Kaaba Mein Namaz Perhi he to Daleel he ke is ka kaam halifa ke Terf se Intezam Ke Sath ho Ga.


Or Egr Khawab Mein Dekhy Ke Namaz Ke Baad Sajada Kia he To Daleel he Ke Kisi Bare Or Doulat Mand Shahs Per Fatah Paiye Ga Or Is per Qabiz ho ga.




 اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھ کر جنگل کو چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک کی زیارت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خلیفہ کی طرف سے انتظام کے ساتھ ہوگا ۔


 اور اگر دیکھے کہ نماز کے بعد سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے اور دولت مند شخص پر فتح پاۓ گا اوراس پر قابض ہوگا ۔




 اور اگر دیکھے کہ اس نے سوائے اللہ تعالی کے کسی کو سجدہ نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد حاصل ہوگی ۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے دیوار پر سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بزرگوں سے رنج اور خواری پہنچے گی ۔


 اوراگر دیکھے کہ نماز گزاری ہے اورشہد بیاتو دلیل ہے کہ اپنے عیال سے نزدیکی کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ نماز کے اندرالتحیات بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پاۓ گا اوراس کی مراد پوری ہوگی ۔


 اوراگر دیکھے کہ اس نے نماز کا پہلاسلام بائیں طرف پھیرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا احوال شوریدہ ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے بیٹھ کر نمازگزاری ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا عذرقبول کیا جاۓ گا ۔


 اورا گر دیکھے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا ۔ فرمان حق تعالی ہے : اذنادی ربہ نداء خفیاً ۔ ( جب اس نے اپنے رب کو پکا را ) ۔




 اوراگر دیکھے کہ اس نے اندھیرے میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ غموں سے خوشی پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے رات کی نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہو گا ۔ اور نعت اور بزرگی اور امن پائے گا ۔


 اور اگر دیکھے کہ پہلو پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اوراگر دیکھ کہ جمعہ کی نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ سفر میں جاۓ گا اور حلال کی روزی حاصل کرے گا ۔


 اور اگر دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ میراث پاۓ گا اوراس پر روزی فراخ ہو گی ۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ کعبہ کا رخ کرے گا اور اس کی عاقبت بخیر ہو گی



  حضرت حافظ معبر ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول : فریضہ ۔ دوم : سنت سوم نفل ۔


 اور اگر دیکھے کہ اس نے فریضہ نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالی اس کی قسمت میں حج کرے گا اور بدکاری سے بچاۓ گا ۔ فرمان حق تعالی ہے : ان الصلوة تنهى عن الفحشاء والمنكر ۔ ( بے شک نماز بے حیائی اور گناہ سے بچاتی ہے ) 



 اور اگر دیکھے کہ نماز سنت پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ کاموں پر صبر کرے گا اور نیک نام روشن ہو گا اور خلقت پر شفقت کرے گا ۔


 اور اگر دیکھے کہ اس نے نمازنفل پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ عیال کی قدر کرے گا اور دوستوں کے کام میں کوشش کرے گا۔اور ہرایک کے ساتھ مروت سے پیش آۓ گا۔ 


اور اگر دیکھے کہ چو پاۓ پر نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بہت بڑافکر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کارخانہ یا دکان میں نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالی اس کے کسب اور کام میں برکت کرے گا ۔


 اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تسلی اور جمیعت سے ہوگا ۔



 حضرت خالد اصفحانی ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حق تعالی کو رکوع اور سجد و کر نا قرب الہی پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالی ہے : کلالا نطعه واسجد و اقترب ۔ ( تو اس کی ہرگز اطاعت نہ کر ۔ سجدہ کراورقریب ہو ) ۔


 اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ نہیں دے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ نماز کو بجالایا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالی اس کی عبادت قبول کرے گا اور اس کی دعا منظور ہو گی ۔اورحق تبارک و تعالی اس پر نظر رحمت کرے گا ۔



 حضرت جعفر صادق ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا سات وجہہ پر ہے ۔اول امن ۔ دوم : شادی سوم عزت ۔ چہارم : مرتبہ پنجم خلاصی ششم : مراد پانا ہفتم : قضا میں نقصان ۔


 اور خواب میں رکوع وسجود پانچ وجہہ پر ہے ۔ اول : مراد پانا ۔ دوم : دولت سوم نصرت ۔ چہارم - فتح پانا ۔ پنجم امرحق بجالا نا ۔


 فرمان حق تعالی ہے : ’ ’ اے ایمان والو ! رکوع کر واورسجدہ کرواوراپنے رب کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تا کہ تم نجات پاؤ ) ۔


 اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کا جنازہ پڑھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لئے دعا اور ثناء کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے نماز پوری نہیں پڑھی ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)